ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور لائنس کلب کا دس سالہ پروگرام : بے غرض سماجی خدمت ہی کلب کی پہچان ہے: ضلع گورنر موینکا ساونت

مرڈیشور لائنس کلب کا دس سالہ پروگرام : بے غرض سماجی خدمت ہی کلب کی پہچان ہے: ضلع گورنر موینکا ساونت

Mon, 17 Dec 2018 21:26:52    S.O. News Service

بھٹکل:17؍ڈسمبر (ایس او نیوز)مرڈیشور کی لائنس کلب  تمام شعبہ جات میں خدمات انجام دے رہی ہے،کسانوں کو ضروری آلات مہیا کرنا، فوجیوں کی تہنیت، سوچھ بھارت ابھیان ، اسکولوں کو ضروری اشیاء فراہم کرنا ، بھوک سے نجات منصوبے کے تحت غریبوں کو راشن دینا  اور صحت عامہ کے میدان میں بھی تعاون دینے کا ذکر کرتے ہوئے  ضلع گورنر ایم جے ایف لائن مونیکا پی ساونت نے لائنس کلب مرڈیشور کی ستائش کی۔

وہ یہاں مرڈیشور لائنس کلب کے دس سالہ پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے مقامی لائنس کلب کے صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ لائنس کلب کے صدر کی متحرک شخصیت مرڈیشورکلب کو  سب سے بہتر کلبوں میں شمار کئے جانے میں کوئی شک نہیں ، مرڈیشور کا لائنس کلب اترکنڑا ضلع میں سب سےبہتر کلب ماناجاتاہےتو اس کے لئے یہاں کی کارکردگی ہی سب سے بڑی وجہ ہونے کی بات کہی۔

دس برس مکمل ہونے پرلائن ایم جے ایف روی ہیگڈے نے  ساونیر کا اجراء کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے مرڈیشور کلب مزید سماجی خدمات انجام دینے کی خواہش ظاہرکی۔اورکہاکہ  دس سالہ مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ لائن ضلع 317کے ضلع گورنر دورے کی حیثیت سے بھی یہ پروگرام منعقد کیاگیا ہے، پچھلے دس برسوں نے کلب جو  بے غرض سماجی خدمات انجام دے رہاہے اور ضرورت مندوں کی تلاش کرکے ان تک پہنچنا قابل ستائش ہونے کی بات کہی۔

پروگرام سے قبل لائنس ضلع گورنر مونیکا ساونت نے آنکھوں کے پردے کی جانچ کیمپ کا افتتاح کیا۔ سنیہا خصوصی اسکول کو بھوک سے نجات منصوبے کے تحت راشن کی تقسیم ، بچوں کے لئے کیرم بورڈ، بال جیسے اشیاء کی تقسیم کی گئی ۔ مرڈیشور کے ہوٹل  پام گرو کی عمارت میں مرڈیشور لائنس کلب کے نئے دفتر کا افتتاح کیاگیا۔ پروگرام میں سینٹ ملاگریس کریڈیٹ سوسائٹی کے بانی اور مینجنگ ڈائرکٹر جارج ایس فرنانڈیز کی شال پوشی کرتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔ ان کے علاوہ اترکنڑا ضلع ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشن بھٹ، مس منگلورو کی رنر اپ وسودھا تلک راؤ کی بھی تہنیت کی گئی۔

IMG-20181217-WA0010.jpg

پروگرام میں سبرائے نائک، شری دھر ہیبار، تمپانائک پرشانت ساونت، دوم ضلع گورنر گریش کوچیناڑو،گوپال کرشنا بندگی ، اروندیکر، منجوناتھ نائک موجود تھے۔ لائنس کلب صدر ناگراج بھٹ نے استقبال اور افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ سکریٹری ناگیش مڈیوال نے رپورٹ کی خواندگی کی۔ ایم وی ہیگڈے، پورنیما کرکیکر،کے بی ہیگڈے نے نظامت کی۔ لائنس کے خازن جگدیش جین نے شکریہ اداکیا۔


Share: